Posts

Showing posts from December, 2020

ماڈیول 7 - سرگرمی 5: غور کیجیے

کیا آموزشی صورت حال کے تحت دی گئی سرگرمیوں کوانفرادی یا اجتماعی سرگرمیوں کے زمرے میں رکھ کرریوبرک کو استعمال کرکے ان کا جائزہ لیا جاسکتاہے؟ اپنے جوابات کی توجیہ بیان کیجیے۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 7 - سرگرمی 3: غور کیجیے

اپنے صوبے/ مرکزی خطے کے کسی بھی مضمون/ کلاس کے نصاب پر ایک نظر ڈالیے اور ساتھ ہی این سی ای آر ٹی کے ایلیمینٹری سطح کے دستاویز میں اس مضمون/کلاس کے آموزشی ماحصل پہ بھی ایک نظر ڈالیے۔آپ دونوں کے درمیان کیا ربط پاتے ہیں؟ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 9 - سرگرمی 5: غور و خوض

نے کہا اگر مستطیل کی لمبائی میں 1 کا اضافہ کر دیا جائے اور چوڑائی 1 کم کر دی جائے تو مستطیل کا رقبہ برابر ہی رہے۔ B نے کہا نہیں، A غلط کہہ رہا ہے نیا رقبہ بڑھ جائے گا۔ C نے کہا نہیں، A اور B دونوں غلط ہیں، نیا رقبہ گھٹے گا۔ اس صورتِ حال کو کیسے سنبھالیں گے؟ ایک لمحہ کے لیے غور و خوص کیجیے؟ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 9 - سرگرمی 2: غور وخوض

ایک استاد چوتھی جماعت کے طلبا کے سامنے ایک سوال رکھتا ہے جمع کیجیے 400+7 طالب علم اس کو ذیل کے طریقے سے کرتا ہے 4007=400+7 دوسرا طالب علم اسکو دوسرے طریقے سے کرتا ہے 1100=400=7 –کونسی سابقہ معلومات طلبا کے پاس نہیں ہے؟ –غلط تصور کو ٹھیک کرنے کے لیے طلبا سے کس قسم کے سوالات پوچھے جاتے اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 8 - سرگرمی 6: اپنے خیالات سے واقف کرائیے۔

کسی مخصوص موضوع کے لیےآپ کن بنیادوں پر حکمتِ عملی منتخب کریں گے؟ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 8 - سرگرمی 2: اپنے خیالات سے دوسروں کو واقف کرائیے

‘‘ماحولیاتی مطالعہ ایک مربوط شعبہ ہے’’ ایک مثال دے کر اس بیان کی تائید کیجیے۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

Plant Tissue

"How plant tissue helps in propagation of plants"

ماڈیول 6- سرگرمی 6 : غور و فکر

آرٹ سے مربوط آموزشی تجربہ آپ کے مضامین کی بامعنی آموزش میں کس طرح طلبا کے لیے مفید ہے۔ اس موضوع پر تبادلۂ خیال کیجیے۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 6- سرگرمی 4: یادگار گلی

بارش کے موسم میں بچپن کے تجربوں کو لکھئے اور ان کی تصویر بھی بنایئے ہدایات : اس سرگرمی کا مقصد بچپن کے دنوں کی برسات کی یادوں اور ان کی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شریک کرنا ہے۔ آپ ذیل میں دیے گئے مجوزہ نکات کی بنیاد پر اپنے تجربوں کو لکھیے۔ آوازوں کی جو قسم آپ کو یاد ہو — بارش کی آواز، چھت پر بارش کی آواز، ہوا، بجلی کی کڑک، چڑیوں کی آوازیں، پانی کے جھرنے کی آوازیں وغیرہ —، برسات کے موسم کی اچھی بری بو کی قسمیں جو آپ کو یاد ہوں — مثلاً گھاس، نباتات، بھیگی مٹی، نمی اور خصوصی کھانوں کی خوشبو / بدبو وغیرہ، اس وقت کے لباس، بارش کے وقت کی خوردنی اشیا اور برسات کے گیت، تیوہار اور فصلیں جو آپ کو یاد ہوں۔ کوئی ایسی بیماری جو لوگوں کے خیال میں موسم برسات میں پھیلتی ہو۔ بھاری بارش کی وجہ سے لوگوں کے مسائل یا ان کی مشکلات یا ان کے علاوہ جو بات آپ بیان کرنا چاہیں۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول5:سرگرمی 1 :اطلاعاتی مواصلاتی ٹکنالوجی سے کیا مراد ہے؟

اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹکنالوجی کیا ہے؟ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول5: سرگرمی 3 : آپ کے درس و تدریس اور قدر پیمائی میں کس طرح مددگار

درس و تدریس کے عمل میں ICT کس طرح معاون ثابت ہوتی ہے؟ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول4 : سرگرمی 4: سماجی اعتقاد و رسوم پر مباحثہ

درج ذیل بیانوں پر غور کریں اور بتائیں کہ کیوں کچھ مخصوص ادارے/تصورات اور معمولات کو بدلنا ضروری ہے ۔ لڑکے خاندانی جائیداد کے قانونی وارث ہیں ۔ لڑکیوں کی کم سنی میں شادی مرد خبر گیر اور پرورش کرنےو الے ہیں ۔ جہیز کا چلن لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دینا حیض سے متعلق پابندیاں اور موہوم تصورات لڑکیوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لڑکیاں خاندان کی غیر مستقل اراکین ہیں ۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول4 : سرگرمی 2 : میڈیا کے ذریعے صنف کی شبیہ سازی کا تجزیہ

کسی ایسے اشتہارکے بارے میں تصور کریں جس میں صنفی امتیاز کے گھسے پٹے رویے کو مشتہر کرنے کی کوشش کی گئی ہواور ایک ایسے اشتہار کے بارے میں بھی جس میں کسی صنف سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہو ۔آپ اشتہاری ویڈیو کا لنک کاپی کرکے یہاں چسپاں کریں ۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 3 : سرگرمی 3 : کلیدی خوبیاں

Image
ہر شخص کی کچھ بنیادی خوبیاں مختلف ہوتی ہیں چاہے وہ قدریں ہوں، اصول ہوں، خوبیاں ہوں، عادات ہوں، خصوصیات ہوں، رویّے ہوں، عقائد ہوں،یا وسائل-عفو و درگذر، مہربانی،ٹیم ورک، ورزشی صلاحیت، میوزیکل استعداد، عجز و انکسار، تخلیقیت، تجسس، ہمت، خوش مزاجی وغیرہ چند شخصی بنیادی خوبیاں ہیں۔ آئیے ہم ان خوبیوں کا پتا لگائیں اور‘‘میں ہوں’’، ‘‘میرے پاس ہے’’ اور ‘‘میں کر سکتا ہوں’’ کی شناخت کریں۔ مثال کے طور پر میں ایماندار ہوں، میں اچھا باورچی ہوں، میرے 2 قریبی دوست ہیں، جن کے ساتھ میں ہر بات ساجھا کر سکتا ہوں، میں ا پنے احساسات اور جذبات کا واضح اظہار کر سکتا ہوں۔ اب آپ اپنی کلیدی مہارتوں کو ساجھا کریں۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔

ماڈیول 3 : سرگرمی 2 : تندرستی کی سرگرمیاں

کھیل کود، اسپورٹس اور کچھ جسمانی سرگرمیاں جو ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں انجام دیتے ہیں، وہ جذباتی تندرستی اور فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہیں۔ چند سرگرمیوں کی مثال نیچے دی گئی ہیں۔ داخلی سرگرمیاں (Indoor Activities) : میز کے نیچے رینگنا، توازن قائم رکھنے کی مشق کے لیے کسی چیز کا استعمال کرنا، اچھل کو دکرنا، ناچنا، یوگا کی ورزش کرنا۔۔۔ خارجی سرگرمیاں (Out door Activities) : سیڑھیوں پر چڑھنا، ایک جگہ سے دوسری جگہ چل کر، رینگ کر یا اچھل کر جانا، رکاٹوں کے بیچ آڑھی ترچھی شکل میں دوڑنا، مختلف چیزوں کے اوپر سے چھلانگ لگانا، چہل قدمی کرنا، ہر ایک کام کے تحت کچھ گیمز، کھیل کود اور سرگرمیوں کو ساجھا کریں جو تندرستی کے لیے مددگار ہوتی ہیں۔ اپنے تاثرات کے اظہار سے پہلے ایک پل کے لیے غور و خوض کیجیے۔ بتائے گئے مراحل پر عمل کرکے بلاگ پر اپنی فہم میں دوسروں کو شریک کیجیے۔